لاپتہ افراد کیس،وزیر اعظم کو آج ہی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرینگے ،سپریم کورٹ

بدھ 19 مارچ 2014 11:26

لاپتہ افراد کیس،وزیر اعظم کو آج ہی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرینگے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی فیصلہ اور آج ہی وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق یقین دہانیاں کراتا رہا، اس لیے نوٹس جاری نہیں کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اب ہم نوٹس جاری کریں گے ، عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ لکھ کر دے دیں کہ بنیادی حقوق کا تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری نہیں ۔ عدالت نے دس دسمبر کو حکم دیا اس کے بعد تین مرتبہ وہی آرڈر دیا ۔ عدالت نے کہا ہم غافل رہے ہیں پہلے ہی حکم جاری کر دینا چاہئے تھا ۔ عدالت کا کہنا تھا آرٹیکل 190 کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کے پابند ہیں ۔ آئین کے آرٹیکل سات کے تحت بنیادی حقوق کی ذمہ دار ریاست ہے ۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے کہا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کمیشن بنا دیا گیا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے جنوری میں کمیشن بنا دو ماہ بعد ایک سینٹی میٹر بھی پیشرفت نہیں ہوئی۔