وزیر زراعت بازل علی نقوی کی سیری درہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی

بدھ 19 مارچ 2014 16:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)وزیر زراعت و لائیو سٹاک بازل علی نقوی نے سیری درہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو تسلیم کرنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کروا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ علاقہ کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور مسائل کوفوری حل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وحید خان ، نوید خان، چوہدری دلاور و دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سڑک عوام کی بنیادری ضرورت ہے جس سابقہ دور حکومت میں جان بوجھ کر نہیں بنایا گیا وزیر زراعت و لائیوسٹاک نے سڑک کو اے ڈی پی میں شامل کروانے اور موجودہ سڑک کی کشادگی وصفائی کے احکام دینا پر عوام علاقہ چوڈھکیاں، ترکھان بانڈی ، سیری درہ کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے پسند و ناپسند کی سیاست کو ختم کر کے حلقہ میں بلاتخصیص کام کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا ان پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد چوڈھکیاں کے مقام پر بڑا جلسہ منعقد کر کے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔