اسرائیل کے کسی بھی شہر میں ہونیوالے راکٹ حملوں کا پوری قوت کیساتھ جواب دینگے،بنجمن نیتن

بدھ 19 مارچ 2014 16:52

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریبی علاقوں اور اسرائیل کے کسی بھی شہر میں ہونیوالے راکٹ حملوں کا پوری قوت کیساتھ جواب دینگے۔

(جاری ہے)

صہیونی وزیراعظم نے جزیرہ نما نقب میں سدیروٹ یہودی کالونی میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہودی کالونیوں پر فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کا تسلسل برادشت نہیں کر سکتے ہیں۔

ہمارے ایک شہری کی سلامتی کو بھی خطرہ ہوا تو مسلح افواج اس خطرے کو ختم کرنے کیلئے پوری قوت اور طاقت کا استعمال کریں گی، انہوں نے کہا کہ میری پالیسی بالکل واضح ہے جزیرہ نما النقب سمیت کسی بھی جگہ کوئی راکٹ گرا تو پوری قوت سے اس کا جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو فلسطینی مزاحمت کاروں کیخلاف طاقت کے استعمال کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :