کشمیری مہاجر ہونے کی حثیت سے 64کنال راضی الاٹ کروانا میر ا حق تھا، وزیر سپورٹس

بدھ 19 مارچ 2014 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) آزادکشمیر کے حق پرست وزیر سپورٹس محمد سلیم بٹ نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مظفرآباد سے تعصبی ممبر اسمبلی نے میرے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس داخل کروایا اور اسمبلی میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا، کشمیری مہاجر ہونے کی حثیت سے 64کنال راضی الاٹ کروانا میر ا حق تھا، جو میں نے حاصل کیا، کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں سب کے سامنے اپنے نام پر اراضی الاٹ کروائی کئی مرتبہ اپنی پریس کانفرنسز میں یہ کہ چکا ہوں کہ میں نے اپنے حق کی64کنال اراضی الاٹ کروائی ہے۔

ایم کیو ایم چوہدری عبدالمجید کی حکومت کی اتحادی ہے ، ایک جماعت اس اتحاد کو ختم کرنے کے در پہ ہے، اس جماعت کی جانب سے کئی بار مختلف قسم کی سازشوں کا حصہ بننے کی آفرز کی گئیں مگر ہم نے کبھی اپنے اصولی موقف پر کمپرومائز نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممبر اسمبلی کی جماعت کے بڑے سالار س، سابق وزیر اعظم سمیت کئی اور شرفاء بھی مہاجر کوٹے سے استحقاق نہ رکھنے کے باوجود 64کنال اراضی الاٹ کروا چکے ہیں۔ ممبر اسمبلی نے پنڈھورا پاکس کھولا ہے، میں نے اپنا حق لیا ہے چوری نہیں کی، ان کے اس اقدام سے کئی چہرے پے نقاب ہونگے اور اللہ تعالیٰ اس مرتبہ بھر حق پرستوں کو سرخرو کرے گا۔ انشا اللہ,، انہوں نے مذید کہا کہ الاٹ منٹ معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔