لاڑکانہ میں امن و امان کو ہر صورت میں بحال رکھا جائیگا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، فریال تالپور

بدھ 19 مارچ 2014 22:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) لاڑکانہ میں امن و امان کو ہر صورت میں بحال رکھا جائیگا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی گیر قانونی حرکت نہ کر سکے ان خیالات کااظہار ایم این اے فریالٹالپور نے لاڑکانہ ڈی سی کیمپ ہاؤس میں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے افراد علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لارکانہ میں شر پسندی کو روکنے کے لئے علماء نے اہم کردار ادار کیا ، انہوں نے کہاکہ صدیوں سے ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں اور سندھ صوفیوں کی سرززمین ہے جہاں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاتا ، انہوں نے کہاکہ واقعہ میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات ہو رہی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری صوفی ازم پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم پہلے مسلمان ہیں اورہم سب کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے ۔

(جاری ہے)

فریال ٹالپور نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ لاڑکانہ میں ناجایز تجاویزات کا خاتممہ کیاجائیگا اور ٹریفک کے نظام کو عوام کی سہولیت کے لئے ون وے کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ نساسک اور میونسپل اہلکاروں کو ہدایت کی کہ لارکانہ میں صفائی ، ڈرینج اور لائینٹنگ کے سسٹم کو بہتر بنائیں انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب کی کارکردگی کو درست قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایم این اے محمد ایاز سومرو کمشنر لاڑکانہ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ گہنور خان لغاری اور ایس ایس پی لارکانہ کے علاوہ پی پی کے رہنما و دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :