ایران پر پابندیوں کی وجہ سے گیس لائن منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں،وزیرپیٹرولیم
بدھ 19 مارچ 2014 23:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیوں کی موجودگی میں گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران سے کہہ دیا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد کو پابندیوں کے خاتمے سے مشروط کرے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کوئی دباوٴ نہیں، پاکستان اس منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم بھی ہے لیکن ایران پر عائد پابندیوں کے باعث کو اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک یہ معاملہ عالمی پابندیوں سے آزاد نہیں ہو تا اس پر عملدرآمد ممکن نہیں ،ہم نے ایران سے گزارش کی ہے کہ اس پر عملدرآمد کو عالمی پابندیوں کے خاتمے سے لنک کریں اور جیسے ہی پابندیاں ہٹتی ہیں 36ماہ کے اندر گیس لینا شروع کر دیں گے۔
(جاری ہے)
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس ضرورت کا فوری حل ایل این جی درآمد میں ہی ہے،ہمیں پوری امید ہے کہ اسی سال کے آخر سے پہلے نومبر میں ایل این جی بیس گیس پاکستان آنا شروع ہو جائے گی۔اس سے قبل آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئندہ دس سال میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات دو گنا ہو جائیں گی جبکہ 2020ء تک گیس کی یومیہ ضرورت 13ارب مکعب فٹ تک پہنچ جائے گی، وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.