اینگری برڈز گیمز کا نیا حصہ متعارف کروا دیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2014 11:55

اینگری برڈز گیمز کا نیا حصہ متعارف کروا دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)اینگری برڈز گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے اس گیم کا نیا حصہ متعارف کر وا دیا گیا ہے جس کا آفیشل ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

اینگری برڈز ایپک نامی اس نئے ویڈیو گیم میں نہ صرف گزشتہ حصوں کے مقابلے میں کئی نئے مشن شامل ہیں بلکہ ننھے پرندے پہلے سے زیادہ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے ۔ایک انوکھے جزیرے پر پہنچے اینگری برڈز گیم کھیلنے والے کو نہ صرف لاتعداد پوائنٹس فراہم کریں گے بلکہ اگلے لیول تک بھی پہنچائیں گے ۔