کارلوٹا گیل پاکستان کیخلاف معتصبانہ رپورٹنگ کیلئے مشہور

جمعرات 20 مارچ 2014 14:22

کارلوٹا گیل پاکستان کیخلاف معتصبانہ رپورٹنگ کیلئے مشہور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پاکستانی اداروں پر بے بنیاد الزام لگانے والی برطانوی خاتون صحافی کارلوٹا گیل نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ معتصبانہ رپورٹنگ کی۔ کارلوٹا اس وقت امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی نمائندہ برائے افغانستان اور پاکستان ہیں۔ نیویارک ٹائمز میں انہوں نے یہ ذمہ داری 2001ء کو سنبھالی۔

اس سے پہلے انہوں نے زیادہ تر رپورٹنگ روس، وسط ایشیا، سربیا، کوسوو اور چیچنیا میں کی۔ حقیقت یہ ہے کہ کارلوٹا گیل نے پاک افغان خطے کی ہمیشہ منفی اور من گھڑت رپورٹنگ کی۔ پاکستانی اداروں، جوہری پروگرام اور ملکی سلامتی کے دیگر اہم ایشوز پر کارلوٹا نے ہمیشہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا۔ مغربی ممالک کے دیگر صحافیوں کی طرح کارلوٹا کو بھی پاکستانی جوہری پروگرام اور قومی سلامتی کے ادارے کانٹوں کی طرح چبھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی صورتحال ہو یا فرقہ ورانہ فسادات کارلوٹا گیل نے پاکستان کے بارے میں ہمیشہ منفی رائے دی۔ عمر بھر وسط ایشیاء کی رپورٹنگ کرنے والی کارلوٹا کسی بڑی خبر کے شوق میں من گھڑت خبریں دینے سے گریز بھی نہیں کرتیں۔ یہی وجہ ہے کہ موصوفہ پاکستان کے حساس اداروں کو روایتی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے منفی رپورٹنگ میں پیش پیش رہتی ہیں۔ نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی حالیہ رپورٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ضروری تانک جھانک کی وجہ سے کارلوٹا گیل 22 دسمبر 2006ء میں پاکستانی حساس اداروں کے ہاتھوں عزیمت بھی اٹھا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :