حریت کانفرنس کا وفد نائد کھے سمبل پہنچنے میں کا میاب ہو گیا

جمعرات 20 مارچ 2014 14:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) شبیر احمد شاہ کی طرف سے حریت کا نفرنس جموں وکشمیر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مشتاق الاسلام کی رہنمائی میں نائد کھے سمبل پہنچنے میں کا میاب ہو گیا ۔وفد میں محمد یوسف نقاش ،محمد یاسین عطائی ،اعجاز احمد ،بلال احمد شاہ کے علاوہ کچھ اور حریت ارکان بھی تھے ۔وفد نے فرحت احمد ڈار کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

فوج اور فورسز کی طرف سے فرحت احمد ڈار کے قتل نا حق کے خلاف مظاہر ہ کر نے والوں پر تشدد کی مذمت کی ۔مشتاق الاسلام نے کہا کہ پو لیس نے نہ صرف فرحت احمد ڈار کو بڑ ی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ ابدی نیند سلا یا بلکہ اس قتل نا حق کیخلاف پرامن احتجاج کر نے والوں پر ٹیر گیس ،مر چی گیس او رلا ٹھی چارج کا بھی بے دریع استعمال کیا ۔ مشتاق الاسلام نے فرحت ڈار کو قتل کر کے مقتول کے وارثوں اور عام شہر یوں کو احتجاج کر نے سے روکنے کی سرکاری پا لیسی کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ ظلم کی انتہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :