پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے ممبران وملازمین عدم تحفظ کا شکار

جمعرات 20 مارچ 2014 14:43

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر/ایچ ای او ڈی ایچ کیو یونٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ ظہیر اکبر نے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم مصلحت کا شکار ہو چکی ہے نئے الیکشن کروا کر تنظیم کے ممبران کے اندر پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں موجودہ حالات میں تنظیم نام کی کوئی چیز نہیں تین سال ہو چکے ہیں موجودہ باڈی اپنی مدت پوری کر چکی ہے مرکزی الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

راجہ ظہیر اکبر نے کہا کہ دو سال کے بعد تنظیم کے الیکشن ہوتے ہیں لیکن تین سال گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن شیڈول جاری نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے ممبران وملازمین عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں تنظیم کے پلیٹ فارم سے کسی ملازم کا کوئی کام نہیں ہو رہا مسائل میں اضافہ ہو رہاہے موجودہ حالات کے پیش نظر مرکزی باڈی فوری طور پر نئے الیکشن کا اعلان کرے تاکہ ملازمین کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے راجہ ظہیر اکبر نے کہا تنظیمیں اور عہدے کارکنوں وملازمین کے حقوق وتحفظ کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ جس کو اقتدار ملتا ہے وہ مصلحت کا شکار ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :