افغان صوبہ جلال آباد میں خود کش حملہ،16فوجی ہلاک درجنوں زخمی

جمعرات 20 مارچ 2014 15:35

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) افغانستان کے سرحدی صوبہ جلال آباد میں فوجی کیمپ پر حملہ16فوجی ہلاک جبکہ دو درجن سے زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے سرحدی صوبہ جلال آباد میں چھ خود کش بمباروں نے گورنر ہاؤس کے قریب فوجی کیمپ پر خودکش حملہ کیااور کیمپ اندر گھس خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔

جس سے چھ اتحادیوں سمیت سولہ فوجی ہلاک ہو گئے۔ حملہ سے گورنر ہاؤس اور سرکاری ٹی وی کی بلڈنگ بھی تباہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا دعویٰ ہے کہ حملہ میں سات عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حملہ کے بعد افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو اپنے پہنچانے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان نے خودکش کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔اور جلال آباد حملہ ان کارروائیوں کا حصہ ہے۔

حملہ میں پچیس فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کے بعد کیمپ میں آگ لگ گئی اور کیمپ میں موجود اسلحہ خود بخود چلنا شروع ہو گیا۔ جس سے کیمپ میں تباہی پھیل اور درجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ واقع کے بعد سرحدی علاقوں پر طیاروں نے نچلی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اور آگ پر قابو پانے کیلئے عملہ روانہ کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :