پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
جمعرات 20 مارچ 2014 16:14
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) پاک فوج نے نیویارک ٹائمز میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں ، سابق ائیرچیف راؤ قمر سلیمان نے بھی امریکی اخبار کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باوجوہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں۔کارلوٹا گال کے لگائے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں۔دوسری طرف میانوالی میں بات کرتے ہوئے سابق ائیرچیف راؤ قمرسلیمان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز نے واقعات کو توڑ موڑ کر پیش کیا۔
(جاری ہے)
اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے صبح پانچ بجے امریکی حکام نے مطلع کیا۔
امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے صبح پانچ بجے جنرل کیانی کو فون پر آگاہ کیا۔ راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے انہیں رات دو بج کرسات منٹ پر فون کیا اور کہا کہ دو ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اسے چیک کر لیں۔سابق ائیرچیف کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے وقت پالیسی کے تحت مغربی سرحد پر ریڈار موجود نہیں تھے۔اسامہ کے خلاف آپریشن کے بعد اب مغربی سرحدوں پرائیرڈیفنس سسٹم لگا دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.