Live Updates

عمران خان طالبان سے خوفزدہ ہیں،میاں افتخار حسین

جمعرات 20 مارچ 2014 19:24

عمران خان طالبان سے خوفزدہ ہیں،میاں افتخار حسین

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان سے خوفزدہ ہیں اس لیے وہ طالبان کیلئے دفتر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ طالبان کے 35 سے زیادہ گروپ ہیں،اْن کے لیے الگ سیکرٹریٹ بنانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دْعا گو ہیں اور اس ضمن میں ہر تعاون کیلئے بھی تیار ہیں لیکن ان میں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔

طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں طالبان کا کوئی نمائندہ شامل نہیں۔میاں افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصل مسئلہ طالبان سے خوف ہے اس لیے ان کیلئے دفتر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ طالبان کے 35 سے زیادہ گروپ ہیں اور ایسے حالات میں عمران خان کو اْن کے لیے پورا الگ سیکرٹریٹ بنانا پڑے گا۔میاں افتخار نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :