اسلام آباد میں سینیٹراعظم ہوتی کی سابق بیوی کی خودسوزی کی کوشش

جمعرات 20 مارچ 2014 21:26

اسلام آباد میں سینیٹراعظم ہوتی کی سابق بیوی کی خودسوزی کی کوشش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) سینیٹر اعظم خان ہوتی کی سابق بیوی نے قتل کی دھمکیوں سے تنگ آکر اور پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم نہ کرنے کے خلاف آئی جی کے دفتر کے باہر خودسوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اعظم خان ہوتی کی سابق بیوی شمیم کیانی تھانہ کوہسار میں ایک ایف آئی درج کراچکی ہیں جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اعظم خان ہوتی نے انہیں مارنے کے لئے غنڈے بھجوائے لہذا انہیں تحفظ فراہم کیا جائے تاہم پولیس کی جانب سے تحفظ نہ ملنے اور اعظم سواتی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر آج وہ پیٹرول کی بوتل لے کر آئی جی اسلام آباد کے دفتر کے باہر پہنچیں جہاں انہوں نے خودسوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ ویمن میں منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :