جنوبی ترکی میں ٹرین اور مزدوروں کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک ،متعدد زخمی

جمعرات 20 مارچ 2014 22:29

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) جنوبی ترکی میں ٹرین اور مزدوروں کی بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبہ سرسین میں مزدوروں سے بھری ایک منی بس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جسکے نتیجے میں ابتدائی طور پر نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 15کے قریب زخمی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین بس کو کئی فٹ تک گھسیٹتے ہوئے لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :