کوٹلی کیمپس کے مکمل یونیورسٹی دیئے جانے کے ایکٹ کی اسمبلی نے منظوری دیدی ہے ،وزیر تعلیم مطلوب انقلابی

جمعہ 21 مارچ 2014 16:48

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ،کالجز و آئی ٹی محمد مطلوب انقلابی نے یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی کا مسودہ آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کیا جسے آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکٹ کی حیثیت سے منظور کر لیا،منسٹر ہائر ایجوکیشن نے چیئر مین مجلس قائمہ برائے ہائر ایجوکیشن کی حیثیت سے کوٹلی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی دیے جانے کا مسودہ اسمبلی میں پیش کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ کوٹلی کیمپس کے مکمل یونیورسٹی دیے جانے کے ایکٹ کی اسمبلی نے منظوری دے دی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کوٹلی میں یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کا جلد ہی تقرر کرے گی،انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے،پی پی پی آزاد کشمیر حکومت نے باغ میں خواتین یونیورسٹی قائم کی ،راولاکوٹ میں پونچھ یونیورسٹی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز بھی قائم کیے ،انہوں نے کہا کہ کوٹلی کیمپس کو بھی ایک آزاد و خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس بات کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی حکومت کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی کا جلد افتتاح ہو گا اور یہ ضلع کوٹلی کے شہریوں کے لیے پی پی پی حکومت کی طرف سے بے نظیر تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کوٹلی میں مختلف مکاتب فکرنے وزیرہائرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی کومبارکباد پیش کی کہ انہوں نے کڑتی یونیورسٹی بارے مسودہ اسمبلی کے اندرپیش کیاجسے اسمبلی کی اکثریت نے منظورکرلیاکوٹلی کے عوام پرامیدہیں کہ پی پی پی حکومت اپنے انتخابی منشورکے مطابق وعدہ پوراکرتے ہوئے یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسزکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی کوحقیقت کاروپ دے کراسے مکمل یونیورسٹی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :