کوٹلی‘مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے علاقہ راج محل میں مصروف ترین دن گزارا

جمعہ 21 مارچ 2014 16:48

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء)مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے علاقہ راج محل میں مصروف ترین دن گزارا،مشیرحکومت صبح 9بجے تتہ پانی پہنچے،جونہی مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری تتہ پانی پہنچے لوگ جوق درجوق ان سے ملنے آنے لگے،جیالوں نے جئے بھٹو،جئے بے نظیرکے فلگ شگاف نعرے لگاکرمشیرحکومت کااستقبال کیا،کارکنان کی بڑی تعداداورجیالوں کاجذبہ دیکھ کرمشیرحکومت نے تتہ پانی کے مقامی ہوٹل میں قیام کیا،جیالوں نے مشیرحکومت کواپنے مسائل بارے آگاہ کیاجس پرمشیرحکومت نے انہیں مکمل یقین دلایاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کیے جائینگے اورکارکنان سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی۔

بعض مسائل بارے مشیرحکومت نے موقع پرمتعلقہ آفیسران ومحکمہ جات کوفون کرکے معاملات حل کرنے کے لیے بھی کہا۔

(جاری ہے)

بعدازاں مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے راجہ طارق ایڈووکیٹ سابق پی پی کے والد(ر)حوالدارمحمدرفیق کے ماموں، محلہ کراڑی کے مقام پرمرزابلند کی دادی محترمہ،چلاڑی کے مقام پرماسٹرولی داد کے بھائی،ڈونگلی کے مقام پرقاری عبدالرحمن کے والدمحترم،گارڈابرارقریشی کی والدہ ،جنجوڑہ میں ماسٹریٰسین کی بھابھی،ملک صفدرمرحوم کی بیوہ ،صغیرآسی کے والدمحترم،اسلم قریشی کی والدہ،سائیں برکت کے بھائی،پیرسیدصادق حسین شاہ،سابق صدرباراللہ رکھاانجم کے والدکی وفات پرمرحومین کے گھروں میں جاکرلواحقین سے اظہارہمدردی وافسوس کے بعدمرحومین کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔