سید نذیر حسین شاہ صدر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی درخواست پر عارف شاہین کیخلاف حکم امتناعی جاری

جمعہ 21 مارچ 2014 16:49

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) سینئر سول جج مظفر آباد نے سردار عارف شاہین کو آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کا صدر لکھنے اور بطور صدر اخباری بیانات دینے اور سرکاری دفاتر میں خود کو صدر ظاہر کرنے پر پابندی عائد کر دی ‘ عدالت نے سید نذیر حسین شاہ صدر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی درخواست پر عارف شاہین کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تا تصفیہ پابند کیا ہے کہ وہ خود کو آرگنائزیشن کے تنظیمی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے باز رہیں ‘ عدالت نے سید نذیر حسین شاہ کی طرف سے ممتاز قانون دان سید شاہد بہار ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ‘ دریں اثناء آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل چودھری محمد منیر ناز ‘مرکزی نائب صدر محمد اسحاق اعوان اور دیگرتنظیمی عہدیداران نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف شاہین الیکشن میں ناکامی کے بعد اساتذہ کے مینڈیٹ کا مذاق اُڑاتے رہے اور خود ساختہ صدر بن کر اساتذہ جیسے باوقار پیشے سے وابستہ افراد کے فیصلہ کی توہین کے مرتکب ہوئے بلکہ اساتذہ اتحاد میں دراڑیں ڈال کر اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے منافی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں ۔