جو قو میں اپنے محسنو ں کو بھول جاتی ہیں وہ مِٹ جاتی ہیں‘محمد آصف جرال

جمعہ 21 مارچ 2014 16:49

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء)جو قو میں اپنے محسنو ں کو بھول جاتی ہیں وہ مِٹ جاتی ہیں ۔اِن خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن لیگ سٹی میرپور کے صدر محمد آصف جرال نے تحریک آزادی کشمیر کے راہنما سابق صدرآزاد کشمیر غازی مِلت کیپٹن سید علی احمد شاہ کی چوبیسویں برسی کے موقع پر اُن کے مزار پر فاتح خوانی کے بعد کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

اُنہوں نے کہ غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ نیک نیت ،دیانتدار،ایماندار ،اور نڈر بے باک لیڈر تھے اور اُن کی تحریکِ آزادی جموں کوکشمیر کیلئے خدمات ہمارے لئے مشعل رہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا محمدآصف جرال نے کہاکہ خورشید ملت کے ایچ خورشید اور غازی ملت کیپٹن جنرل علی احمد شاہ کی تحریک آزادی جموں وکشمیر کیلئے جلائی گئی شمع تو ہم آخری سانس تک جاری رکھیں گے مزار پرحاضری کے بعد سٹی صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ محمدآصف جرال اپنے کارکنان کے ساتھ مرکزی تقریب کشمیرپریس کلب پہنچے جہاں جنرل سیکرٹری علی احمدشاہ میموریل سوسائٹی سید قیصر شیراز کاظمی ودیگر مجلس استقبالیہ کے ممبران کو برسی حسب روایت منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور خواہش کی کہ ہر سال غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ کی پریس کاانعقاد کیاجائے۔

(جاری ہے)

تاکہ اپنے محسنوں کوبہتر انداز میں خراج عقیدت پیش کیاجاسکے۔