پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے مزید رابطے بڑھانے کی ہدایت کردی،بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری کو تھر میں قحط سالی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت سندھ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی
جمعہ 21 مارچ 2014 22:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے مزید رابطے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق جمعہ کو بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری کو تھر میں قحط سالی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت سندھ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں دبئی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تھر کے عوام کو موجودہ صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی بحالی وآبادکاری کے لئے پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.