پورے ہفتے انٹر بینک میں ڈالر مزید 1.35 روپے سستا ہوا

ہفتہ 22 مارچ 2014 12:52

پورے ہفتے انٹر بینک میں ڈالر مزید 1.35 روپے سستا ہوا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) گزشتہ پورے ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپے 35 پیسے کمی واقع ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ٹس سے مس نہ ہوا۔

(جاری ہے)

ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تڑوائے جانے کے باعث روپے کی قدر کو سہارا ملا اور ڈالر 1 روپے 35 پیسے سستا ہو کر 98 روپے 7 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ کراچی میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہا البتہ پاک افغان تجارت روپے کے بجائے ڈالرز میں شروع ہوجانے سے کوئٹہ اور پشاور میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی۔کراچی کے مقابلے پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 101 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :