اطالوی بحریہ نے چاردنوں میں 4ہزار تارکین وطن کوسمندرمیں ڈوبنے سے بچا لیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:44

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) اطالوی بحریہ نے چار دنوں کے دوران بحیرہ روم میں 4ہزار غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

اٹالین بحری جہاز کے کمانڈر کیپٹن ماریو میٹس نے بتایا کہ بحری حکام نے گزشتہ چار دنوں میں بحیرہ روم میں انتہائی شکستہ کشتیوں پر سوار 4 ہزار سے زائد غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا یاجبکہ دیگر تارکین وطن کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ یورپ میں منظم جرائم پیشہ گینگ غیر ملکی تارکین وطن سے فی کس ہزار ڈالر وصول کر کے انتہائی خطرناک راستوں سے اٹلی، یونان اور یورپ کے دیگر ملکوں میں داخل کرانے کی کوشش کرتے ہیں، ان میں سے اکثر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔