ترک حکام نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے الزام میں کوسوو اور البانیہ کے 3شہریوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:45

انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) ترک حکام نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے الزام میں کوسوو اور البانیہ کے تین شہریوں کو گرفتار کر لیا اس سے قبل جنوبی ترکی کے علاقے میں دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اور دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار دومشتبہ ملزمان کا تعلق البانیہ جبکہ تیسرے کا تعلق کوسوو سے بتایا جاتا ہے۔وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ تینوں اہلکار شہید ہیں جبکہ نائب وزیر اعظم بسیر اطلی نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے شام سے رابطے تھے۔