امریکی پابندیوں کی زد میں آنیوالے بینک کو مکمل تحفظ دیا جائیگا، ولادے میر پیوٹن

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:45

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء)رو سی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں آنیوالے بینک رسیا کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ امریکہ کی جانب سے پابندی کے اعلان کے بعد ولادے میرپیوٹن نے بینک رسیا کے زریعے اپنی تنخواہ وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے رسیا بینک کو سینئر روسی حکام کا نجی بینک ہونے کے ناطے ہدف بنایا گیا ۔یہ بینک پیوٹن کا ایک قریبی ساتھی کنٹرول کر رہا ہے۔ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ میں واقع اس بینک کا کریمیا کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا ہم بھی امریکی اور یورپی حکام کو اس طرح پابندیوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن فی الحال ہم انتظار کر رہے ہیں۔