یوکرائن میں فوجی مداخلت، فرانس نے روس کیساتھ فوجی تعاون معطل کردیا

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:45

تالن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) فرانس نے یوکرائن میں فوجی مداخلت کر نے پر روس کیساتھ فوجی تعاون معطل کر دیا ۔فرانسیسی وزیر دفاع جین یوس لی نے بالٹک ریاست لیتھونیا کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ فرانس نے روس کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں لیکن فرانسیسی وزیر دفاع نے روس کیساتھ ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز مستریال کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر خاموشی اختیارکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رواں سال اکتوبر تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :