جھنگ ، ٹریکٹر ٹرالی سے کارکے حادثے میں اقبال ظفرجھگڑا سمیت 4 افراد زخمی

اتوار 23 مارچ 2014 12:21

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) مسلم لیگ ن کے رہنمااقبال ظفرجھگڑا کی گاڑی روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ اقبال ظفر جھگڑاسمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اقبال ظفرجھگڑا ملتان سے شادی کی تقریب کے بعد واپس جارہے تھے کہ گاڑی ڈولی شہید کے قریب روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،حادثے میں اقبال ظفرجھگڑا سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، اقبال ظفرجھگڑا کو سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی پر انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :