جنگ بندی میں توسیع کے بغیرنتیجہ خیزمذاکرات نہیں ہو سکتے، رستم شاہ مہمند

پیر 24 مارچ 2014 11:55

جنگ بندی میں توسیع کے بغیرنتیجہ خیزمذاکرات نہیں ہو سکتے، رستم شاہ مہمند

اسلام آباد / اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لیے نئی حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ ان کے طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات 3دن میں متوقع ہےان کاپہلا ہدف جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کراناہے۔ ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگوکرتے ہوئےرستم شاہ مہمند نے کہاکہ جنگ بندی میں توسیع کے بغیرنتیجہ خیزمذاکرات نہیں ہو سکتے۔

علاوہ ازیں طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہاکہ مذاکرات میں آئی ایس آئی کے ایک افسرکے شامل ہونے کاقوی امکان ہے۔ کورکمانڈرز نے فیصلہ کیاتھا کہ فوج امن عمل میں براہ راست شریک نہیں ہوگی تاہم انھوںنے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندگان کومذاکرات میںشریک ہونے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سوال پرکہ کیاحکومت اورفوج مذاکرات کے حوالے سے ایک پیج پرہیں؟ پروفیسرابراہیم نے کہاکہ فوج حکومت کافیصلہ تسلیم کرے گی۔

انھوںنے کہاکہ ہم جنگ بندی کومکمل امن میں تبدیل کرناچاہتے ہیں۔ اگراس میں ہم فوری کامیاب نہ ہوئے توکم ازکم جنگ بندی میں توسیع کرانے کی کوشش کریںگے۔

طالبان کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ ہم مذاکرات کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیںگے۔ قوم کوامن کی خوشخبری مہینوں نہیں دنوں میں دیںگے۔ حکومت کی سنجیدگی اورفوجی آپریشن نہ کرنے کی پالیسی کی وجہ سے مذاکرات کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ دہشت گردی ختم ہوگی توملک سے مہنگائی، بے روز گاری، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کاخاتمہ ہوسکے گا۔ پارٹی رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگومیں انھوں نے کہاکہ ہم قیام امن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ بہت جلددہشت گردی کاخاتمہ اور امن کاقیام ممکن ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :