گاجر کا استعمال آنکھوں اور جلدکیلئے مفید ہے،ماہرین

پیر 24 مارچ 2014 12:56

گاجر کا استعمال آنکھوں اور جلدکیلئے مفید ہے،ماہرین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد کو خوبصورت اور دلکش رکھنا ہے تو گاجروں کا خوب استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق گاجر کا استعمال آنکھوں اورجلد کے لئے مفید ہے،گاجر میں وٹامن ا ے بڑی مقدار میں ہوتا ہے جو جلد کی بیرونی تہہ میں خلیوں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامن اے جلد میں کینسر کے خلیوں کی افزائش کم کرنے میں بھی مفید ہے،اس لیے ضروری ہے کہ گاجر کو اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کیا جائے۔