الیکشن سے قبل مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،بھارتی اخبار

پیر 24 مارچ 2014 16:44

الیکشن سے قبل مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) انڈین مجایدین کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کے ردعمل میں بھارتی اخبارنے کہاہے کہ عام انتخابات سے قبل مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ایک بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات سے قبل ایک ایسا ماحول پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو لوگوں کے سامنے دہشت گردکے طورپر پیش کیاجاسکے،اخبار کے مطابق انتخابات سے قبل دہلی اورراجستھان پولیس کی مشترکہ کارروائیاں ماحول کو خراب کرسکتی ہیں کیونکہ مقامی افرادکے مطابق گرفتارکیے گئے افراد بے گناہ ہیں اورانتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :