نوجوان علم کے اسلحہ سے لیس ہو کر جدید چیلنجز کا مقابلہ کریں،عبدالرشید ترابی

پیر 24 مارچ 2014 16:44

میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوان علم کے اسلحہ سے لیس ہو کر جدید چیلنجز کا مقابلہ کریں،نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہی کے لیے جمعیت بھرپور کردار ادا کرے،نوجوان پوری امت کا اثاثہ ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی کردار سازی کر کے معاشرے کے لیے فعال افراد کر رہی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کر کے نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور فولنگ کا کلچر ختم کر دیا،آج کے حالات میں ترجحات مختلف ہیں دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر اس کے مطابق اپنی پالیسی ترتیب دی جائے،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن،انجینئر نعمان اکرم بھی موجود تھے،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راجہ نزاکت علی خان،سیکرٹری جنرل فیضان اعجاز نے اسلامی جمعیت طلبہ کے لائحہ عمل اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور سال کے اہداف کی رپورٹ پیش کی،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ نوجوان ہیں کسی بھی تحریک کو کامیاب کرانے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے،نوجوانوں کو سرگرمی کے ذریعے فعال کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں طلبہ اور نوجوان سپورٹس سے منسلک ہے جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے مرکزی سطح پر شباب ملی قائم کی ہے اسلامی جمعیت طلبہ آگے بڑھ کر ہمیشہ کی طرح اپنا قائدانہ کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کا اپنا کلچر ہے جمعیت مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنی دعوت کو پھیلانے کے لیے مختلف مقابلا جات کا اہتمام کرے،انہوں نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا کا سیلاب ہے جس کے مثبت اور منفی اثرات معاشرے پر مرتب ہوں ہو رہے ہیں بہترین حکمت عملی کے ذریعے اسے استعمال میں لایا جائے مطالعہ کا رجحان،اسٹیڈی سرکل کے نظام کوفعال بنایا جائے،فری کوچنگ سینٹرز کا اہتمام کیا جائے،اپنی مہمات میں مسئلہ کشمیر کو زیادہ سے زیادہ فوکس کیا جائے اور ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درپیش طلبہ کے مسائل کے حل اور آگاہی کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کیا جائے،ہماری حکومتوں،قیادت اور نظام کے فیل ہوجانے کی وجہ سے بہت مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے بیرون ملک میں مقیم تارکین وطن اپنا سرمایہ ملک میں بھیجنے سے ڈرتے ہیں،کرپشن ،رشوت اور میرٹ کے قتل عام کی وجہ سے نئی نسل مایوس ہو رہی ہے،تارکین وطن کے پاس سرمایہ موجود ہے مگر نظام کے فیل ہونے کی وجہ سے وہ یہاں صنعتیں لگانے سے ڈرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ نظام فیل ہوچکا ہے،جمعیت کے نوجوان رہائشی حلقوں میں اپنے کام کو موثر بنائیں،مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیاد پر رکھیں،5لاکھ شہداء کا مقدس لہوہم پر قرض ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے ہزاروں جوان پیش کیے،نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریف کیا جائے،اسلامی جمعیت طلبہ کے احباب سے راہنمائی حاصل کی جائے انہوں نے کہا کہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہو گا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :