شہید بابا ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی برسی 04اپریل کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی‘اختر پرویز اعوان

پیر 24 مارچ 2014 16:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) 4اپریل  بھٹوشہید کی برسی  صدرپی پی مظفرآباد نے پی پی  پی وائی او  پی ایس ایف  ٹریڈونگ  لیبر بیورو  علما ء مشائخ ونگ کی جملہ تنظیموں کو سینٹرل پریس کلب میں مرکزی تقریب میں بھرپورشرکت کی ہدایت کردی  گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر اخترپرویزاعوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید بابا ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی برسی 04اپریل کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی برسی کی مرکزی تقریب سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں منعقد ہوگی اس تقریب میں پیپلزپارٹی  پیپلزیوتھ آرگنائزیشن  پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن پیپلزٹریڈونگ  پیپلزلیبر بیورو  پیپلزلائرز فورم  خواتین ونگ  علماء مشائخ ونگ کے جملہ عہدیداران وکارکنان 4اپریل صبح 10بجے سینٹرل پریس کلب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اس تقریب میں بھٹو شہید کی ملک وملت کے لئے خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جائے گی انہوں نے مزیدکہاکہ برسی کی مرکزی تقریب کو شایان شان بنانے کے لئے ضلع بھر سے وارڈ سطح کی تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان اس تقریب میں شرکت کرکے اپنی قیادت سے محبت کاوالہانہ ثبوت دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :