مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن عمر ایوب خان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پیر 24 مارچ 2014 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن عمر ایوب خان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمر ایوب خان سے رکنیت کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ میں کامیاب قرار پائے اس سے قبل اس حلقہ سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر زمان کامیاب قرار پائے تھے جنہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف بھی اٹھایا تھا اور وہ کچھ عرصہ تک بطور ممبر ایوان کی کارروائی میں حصہ بھی لیتے رہے۔ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ان کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ نے بھی اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ مختلف اراکین عمر ایوب خان کو مبارکباد دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :