حکومت پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لارہی ہے،عبدالقادر بلوچ ،معیشت کی بحالی،صنعتی وتجارتی شعبوں میں جان ڈالنے کیلئے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ،وفاقی وزیر سرحدی امور

پیر 24 مارچ 2014 20:07

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) موجودہ حکومت پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لارہی ہے معشیت کی بحالی،صنعتی وتجارتی شعبوں میں جان ڈالنے کے لئے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے صنعتی پیداوار کو فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی روزگار اور ترقی کے راستے کھلیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،وفاقی وزیر برائے سرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے ٹنڈوآدم میں نبی بخش بلوچ کی رہائشگاہ پر الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے سنجیدہ اور اہل افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے طالبان سے بات چیت کے جلد بہتر نتائج نکلیں گے اس مسئلے پر حکومت فوج اور سیاستدان ایک پیج پر ہیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے حلیف ہیں وہ مذاکرات کے حامی ہیں سیاست میں تھوڑا بہت اختلاف تو ہوسکتا ہے جبکہ بلوچستان میں ناراض بلوچو ں کو باتی چیت پر آمادہ کرنے کیلئے خود وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی و صوبائی حکومت سنجیدہ ہے ہماری پوری کوشش ہیکہ ا ن سے بھی بات کا راستہ اختیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط،انسانوں کی ہلاکتیں،و بائی امراض کا پھیلنا،مال مویشی کا مرجانا پانی کی قلت ،اسپتالوں میں عدم سہولیات اور تھر میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کا تعین اور انکے خلاف ایکشن سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے وفاقی حکومت وزیر اعظم بذات خود،پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں اور دیگر فلاحی و سیاسی ادارے تھر کے قحط میں مبتلا و مصیبت زدہ بھائیوں کی بھرپور مدد کررہے ہیں مسلم لیگ کی حکومت صوبائی حکومتوں کے امور سندھ میں جلی ہوئی لاشیں ،ہمارے لئے لمحئہ فکریہ ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد کے تبصروں پر انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیٹ اور پارٹی والے سینئر سیاستدان ہیں میں انکے بارے میں کیا کہوں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ حکومت میں شامل ہونے اور گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے علم میں کوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کے مفادات کی وجہ سے آج ہم مشکلات سے دو چار ہیں ہمیں غیرو ں کے ایجنڈا کے بجائے ہمیں خدا کی ذات پر کامل بھروسہ رکھنا چاہئے جو ہمارے لئے بے حد ضروری ہے ۔

اس موقع پر DSPٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی ،بلوچ برادری کے معززین ٹرانسپورٹر رئیس اللہ بخش بروہی،عبدالطیف بروہی،عطاء اللہ بروہی،سلیم بروہی،منظور بروہی ،ممتاز عالم دین مفتی عبدالحئی بروہی سمیت معززین اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔