مسافر بسوں پر آگ پکڑنے والی اشیاء لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 24 مارچ 2014 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مسافر بسوں پر پیٹرول ، ڈیزل، گیس اور دیگر فوری آگ پکڑنے والی اشیاء لانے لے جانے کی اجازت کسی طور نہیں دی جا سکتی، انہوں نے پولیس اور لیویز حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مسافر بردار بسوں کو پیٹرول لانے لے جانے سے روکنے کو یقینی بنائیں، یہ ہدایت انہوں نے پیر کے روز صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران حب کے قریب گذشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسافر بس کی چھت پر رکھے پیٹرول کی وجہ سے حادثے کی صورت میں آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں عورتوں، بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات فوری سدباب کیا جانا ضروری ہے، انہوں نے مسافر بردار گاڑیوں پر پیٹرول لانے لے جانے پر مکمل پابندی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس اور لیویز حکام کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، کابینہ نے حب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :