حکومت کیساتھ (کل) خفیہ مقام پر ہونیو الے مذاکرات کا ایجنڈا تیار کرلیا گیاہے،تحریک طالبان،مذاکرات کے لئے ٹی ٹی پی نے طالبان رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کااعلان کردیا، شوریٰ کے اجلاس میں تین نکات پر اتفاق ہوا ہے،تحریک طالبان

پیر 24 مارچ 2014 21:13

حکومت کیساتھ (کل) خفیہ مقام پر ہونیو الے مذاکرات کا ایجنڈا تیار کرلیا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہدنے کہاہے کہ حکومت کے ساتھ خفیہ مقام پر ہونیو الے مذاکرات کا ایجنڈا تیار کرلیا گیاہے ،مذاکرات کے لئے ٹی ٹی پی نے طالبان رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کااعلان کردیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہداللہ شاہدکاکہنا تھا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کیلئے ایجنڈاتیارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

شاہداللہ شاہدنے کہا کہ نائب امیر شیخ خالد حقانی کی زیر صدارت طالبان عالی شوریٰ کے اجلاس میں سیاسی شوریٰ نے اب تک ہونیوالے مذاکرات اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔شاہداللہ شاہدکاکہنا تھا کہ عالی شوریٰ کے اجلاس میں تین نکات پر اتفاق ہوا ہے۔سب سے اہم نکتہ حکومتی تحویل میں موجود غیرعسکری طالبان کی رہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان امیر مولوی فضل اللہ کو عالی شوریٰ کے فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔شاہداللہ شاہدنے الزام لگایاکہ کچھ حکومتی عناصر مذاکراتی عمل خراب کرنے کے درپے ہیں۔ملک بھر میں طالبان حامیوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور قیدیوں کوایک سے دوسری جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :