راولاکوٹ‘ زلزلہ میں بے گھر ہونیوالی خاتون کو افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 25 مارچ 2014 16:07

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء ) زلزلہ میں بے گھر ہونیوالی خاتون کو افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، خاتون کی چیخ و پکار پر خاصہ داروں نے خاتون کو حفاظت میں لیکر اغواء کاروں سمیت لنڈی کوتل تھانے منتقل کر دیا ، راولاکوٹ کے نواحی گاؤں کوٹ ترنوٹی سے تعلق رکھنے والی کوثر پروین دختر محمد یعقوب یعقوب کو گزشتہ روز اس وقت افغانستان کی سرحد پر سمگل کرتے ہوئے اغواء کاروں سمیت حراست میں لیا گیا جب اس نے خاصہ داروں کو دیکھ کر شور و غل شروع کر دیا ، اور زور زور سے چیخیں مارنے لگی ، اس خاتون نے بتایا کہ زلزلہ میں اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں ، وہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک گھر میں ملازمت کرتی تھی ، جہاں سے اسے ایک غزنی سے تعلق رکھنے والے افغانی کے ہاتھ ارسلا خان ، اور حضرت علی نے ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کیا ، اب وہ اسے لیکر بغیر ویزہ پاسپورٹ غیر قانونی طور پر افغانستان لے جا رہے تھے ، اسے نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی ، جس کے باعث وہ یہاں پہنچنے تک بے ہوش تھی ، جونہی وہ ہوش میں آئی تو اس نے چیخ و پکار شروع کر دی ، خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ان افراد سمیت لڑکی کو حراست میں لیکر لنڈی کوتل تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ پولیس نے یہ اطلاع ملنے پر خاتون کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :