کوٹلی ‘ ملک مشتاق حسین کی والدہ انتقال کر گئی ‘نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی بھرپور شرکت

منگل 25 مارچ 2014 16:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) پیپلز ٹریڈر سیل کے مرکزی سیکرٹری مالیات ، شہید بھٹو و شہید بے نظیر بھٹو کے جیالے ملک مشتاق حسین کی والدہ کوٹ دخاری دریا پونچھ کے کنارے انتقال فر ما گئیں ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ میں مشیرحکومت الیاس چوہدری ، سابق امیدوار اسمبلی سردار آفتاب انجم ، کوارڈینیٹر نصیراحمد راٹھور ، سید فرحت عباس کا ظمی ، پی پی پی کے مرکزی رہنما خواجہ عطامحی الدین ،جنرل سیکرٹری پی پی پی پی میرپور ڈویژن سید مظہر کاظمی،مےئر چوہدری الیاس ، پی پی پی جیالوں مشعوق بٹ ،ارشد بھٹو راجہ ،حبیب راجہ ،سائیں شریف،چوہدری خورشید ، قذافی چغتائی ایڈووکیٹ ،ڈپٹی مےئر الطاف گلہاروی، چےئرمین بے نظیر بھٹو شہید فورم ردیف بشیر ، نعیم عباس ، اشفاق یوسف ، سٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی طارق داؤد ،صدر پی وائی او الطاف بھٹی ، جنرل سیکرٹری شوکت قمر ، صدر پی ایس ایف فیصل شاہ ، صدر پی وائی او میرپور ڈویژن شمس شاہ ،راجہ شفیق پپی ،طارق ایوب کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی دریں اثناء وزیرماحولیات شازیہ اکبر نے مرحومہ کے انتقال پر اظہار ہمدردی کیا۔