میرپور‘ اکاب سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان 98فیصدطلباء و طالبات کامیاب

منگل 25 مارچ 2014 16:08

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) اکاب سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان 98%طلباء و طالبات کامیاب ۔طلباء و طالبات کی کامیابی سکول انتظامیہ کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔اکاب سکول آکر میری بہت سی خواہشات پایہ تکمیل تک پہنچی ۔گزشتہ روز اکاب سکول برائے نابینا اطفال میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔پرنسپل اکاب سکول پروفیسر محمد الیا س ایوب نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبار کباد دی اور ناکام طلباء و طالبات کو تاکید کی کہ وہ مایوس ہونے کی بجائے زیادہ محنت سے پڑھیں تا کہ آئندہ سال پوزیشن لے کر پاس ہو سکیں ۔

اس تقریب کے خصوصی مہمان اسلام آباد سے آئے ہوئے پہلے نامور نابینا کالمسٹ سید سردار احمد پیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکاب سکول آ کر میری بہت سی خواہشات پوری ہوئی ہیں میری سب سے بڑی خواہش تھی کہ میں ڈیڑھ صدی قبل پیدا ہوتا اور علی گڑھ جا کر سر سید احمد خان سے ملتا ۔

(جاری ہے)

اکاب سکول آکر مجھے احساس ہواہے کہ اس صدی کے سر سید احمد خان پروفیسر الیاس ایوب ہیں سر سید نے مسلمانوں کو پڑھنے لکھنے کی ترغیب دی اور پروفیسر محمد الیاس ایوب نے کشکول توڑ کر نابینا بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں اور قلم تھمادیئے ۔

میں پروفیسر محمد الیاس ایوب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں لیکن سچی بات یہ ہے کہ پروفیسر محمد الیاس ایوب کا کارنامہ بہت بڑا ہے اور میرے پاس الفاظ کی کمی سید سردار احمد پیر زادہ نے مزید کہا کہ جس ادارے کو چلانے والے مخلص اور پڑھے لکھے لوگ ہوں وہ ادارے اکاب سکول کی طرح کامیابی کی منازل طے کرتے ہیں آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔