بچوں کے چست یا سست ہونے کا تعلق ماوٴں سے ہوتا ہے، تحقیق

منگل 25 مارچ 2014 17:35

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ایک برطانوی تحقیق کے مطابق بچوں کے چست یا سست ہونے کا تعلق ان کی ماوٴں سے ہوتا ہے،ماں جتنی زیادہ متحرک ہوگی بچہ بھی اتنا ہی چست ہوگا،کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچوں اور ان کی ماوٴں کے درمیان جسمانی سرگرمیوں کے حوالے سے براہ راست مثبت تعلق ہے، ماں ہی اپنے بچوں کی جسمانی سرگرمی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسی مائیں جو خود مصروف اور متحرک رہتی ہیں ان کے بچے بھی چست اور توانا رہتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پتا لگانا ممکن نہیں کہ ایسے بچے اپنی ماوٴں کو اپنے پیچھے کتنا بھگاتے ہیں،تاہم یہ واضح ہے کہ ماں اور بچے کی جسمانی سرگرمی کا انحصار ایک دوسرے پر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :