بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مقامی شائقین کو پاکستان سمیت کسی بھی دوسری ٹیم کی حوصلہ افزائی سے روک دیا، بنگالی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی جھنڈا لہرانے پر پابندی لگادی
منگل 25 مارچ 2014 20:06
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بنگلا دیش کی بد ترین شکست اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی خاص کارکردگی نہ دکھانے پر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا شروع کردیا اور بنگالی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی جھنڈا لہرانے پر پابندی لگادی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے شائقین کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری ٹیموں کی سپورٹ سے روک دیا ہے ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ بنگالی شائقین اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے علاوہ کسی اور ملک کا جھنڈا نہ اٹھائیں اس سلسلے میں شائقین پر پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی پرچم لہرانے پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
بی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ بنگالی شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی حمایت اور پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد کیا گیا ہے ۔دوسری جانب بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں پولیس نے بنگالی شائقین کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کرنے پر اس کی حمایت سے بھی روک دیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بنگالی شائقین کی جانب سے پاکستان کو مکمل حمایت حاصل تھی اور اسٹیڈیم میں شائقین پاکستان کے حق میں نعرے کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بھی لہرارہے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.