تھر پارکر کے لئے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ امداد سندھ حکومت کو نہیں بلکہ این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی، عرفان اللہ مروت
منگل 25 مارچ 2014 21:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت نے کہا ہے کہ تھر پارکر کے لئے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ امداد سندھ حکومت کو نہیں بلکہ خود وفاق اور نیشنل ڈزآسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ سندھ کے وزیر اطلاعات کے بیانات کے وہ خود ذمہ دار ہیں۔
صوبے میں دی این اے لیبارٹری کے حکومتی دعوے صرف ایوان میں قراردادوں تک ہی محدود ہیں۔پورے ملک کے شہریوں کا کوئی ڈی این اے ریکارڈ ملک میں نہیں ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت نے کہا کہ وفاق کی جانب سے اگر امداد صوبے کے حوالے کی جاتی تو اس امداد کا اللہ ہی حافظ ہوتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاق نے اعلان کردہ امدادی رقم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کام کررہی ہے۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے بعد سانحہ حب کے جل جانے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے صوبے میں انتظامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ صرف حکومتی دعوے ہیں اور اسمبلی تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے ایک ایک شہری کا ڈی این اے ریکارڈ لیبارٹریز میں موجود نہیں ہوگا لیبارٹری کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تمام لوگوں کے ڈی این اے کا ریکارڈ لیا جائے اور اسے قومی شناختی کارڈز کے ذریعے واضح کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.