طالبان نے تمام تنظیموں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے،مولانا یوسف شاہ،کوشش کی جارہی ہے جنگ بندی کے دوران ایسی حرکت نہ ہو جس سے مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوں،میڈیا سے گفتگو

منگل 25 مارچ 2014 21:17

طالبان نے تمام تنظیموں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے،مولانا یوسف شاہ،کوشش ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) طالبان رابطہ کمیٹی کے کوارڈنیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ بعض عناصرامن مذاکرات کوسبوتاژکرنے کے درپے ہیں،طالبان نے تمام تنظیموں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور ایسی کوشش کی جارہی ہیں کہ جنگ بندی کے دوران ایسی حرکت نہ ہو جس سے مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوں ۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ کچھ قوتیں اس کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کریں لیکن ہم امن و امان کے قیام کیلئے کوششیں کرین گے

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ایجنڈا تیار کرلیا ہے تاہم ابھی تک ہمیں ایجنڈے کا پتہ نہیں جب دونوں فریق سامنے بیٹھیں گے تو پتہ چلے گا ان کا کہنا تھا کہ منگل کے رو ز دونوں کمیٹیوں نے ملاقات کیلئے جانا تھا جہاں پر براہ راست مذاکرات ہونا تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے ایسانہیں ہوا ان کا کہنا تھا ایسی جگہ پر دونوں فریقین کے مابین ملاقات ہوگی جہاں پر حکومتی اور طالبان دونوں کا رٹ قائم ہو لیکن ابھی اس بارے میں بات نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :