گراوٴنڈ میں پاکستانی پرچم لہراتے دیکھ کر بنگلہ دیشی حکومت پر سکتہ طاری، اپنے شہریوں پر گراوٴنڈ میں کسی بھی ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے وضاحت مانگ لی ، کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھائیں گے جو بنگلہ دیش کے قوانین سے متصادم ہو ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
منگل 25 مارچ 2014 21:20
ڈھا کا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) بنگلہ دیشی حکومت نے منگل کو اپنے شہریوں پر ورلڈ ٹی 20ٹورنامنٹ کے دوران گراوٴنڈ میں کسی بھی ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ پابندی ایشیاء کپ اور گزشتہ دنوں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد لگائی گئی ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس سلسلے میں خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے غیر ملکی جھنڈے لہرانے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں ۔
تاہم انہوں وضاحت نہیں کی کہ یہ ہدایات کہاں سے وصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ گراوٴنڈ میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی تماشائیوں کو کسی بھی دوسرے ملک کا جھنڈا گراوٴنڈ میں لے جانے سے روکا جائے اور دوران میچ بھی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقامی تماشائی کسی دوسرے ملک کا پرچم نہ لہرائیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ یہ پابندی اس موقع پرلگائی گئی جب بنگلہ دیشی عوام 26مارچ کو اپنا44واں یوم آزادی منا نے کی تیاریاں کر رہی ہے ، بنگلہ دیش آزادی سے قبل پاکستان کا حصہ تھا اور اسے مشرقی پاکستان کہا جاتا تھا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے اس پابندی کا نوٹس لے لیا ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے ، آئی سی سی کے بیان کے مطابق کہ ابھی یہ نہیں پتہ چلا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بیان میں کس قانون کا ذکر ہے ، لیکن بی سی بی کا بیان ورلڈ ٹی 20کے انعقاد کیلئے معاہدے کے منافی ہے ، اس سلسلے میں قانونی معاملات پر آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے مزید وضاحت طلب کر لی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.