گورنر پنجاب نے 48ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا
منگل 25 مارچ 2014 21:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کی 48ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی نے اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں صوبے کی 48ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد بل گورنر پنجاب چوہدری سرور کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے کے بعد بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ارسال کر دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے حکومت کو بل بھجوا دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن سے پنجاب کی ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرزنہ صرف مستقل ہوں گے بلکہ انہیں تنخواہ میں بھی اضافہ ملے گا جو آٹھ ہزار سے بڑھ کر 15ہزار ہو جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.