پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنیوالی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ،فرنٹ ویل میں خرابی پیدا ہونے کے باعث کھینچ کر ٹرمینل تک لایا گیا

منگل 25 مارچ 2014 21:35

پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنیوالی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا ،فرنٹ ویل میں خرابی پیدا ہونے کے باعث کھینچ کر ٹرمینل تک لایا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنیوالی پرواز 744 کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی جس سے طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ طیارے کے فرنٹ ویل میں خرابی کے باعث پائلٹ نے مدد مانگی تاہم خوش قسمتی سے طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی ۔

رن وے پر رک جانے کے باعث اسے کھینچ کر ٹرمینل پر لایا گیا۔جمبوطیارے میں عمرہ زائرین سمیت 500مسافر سوار تھے ۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔ طیارے میں مسافروں سمیت تمام عملہ محفوظ رہا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پرواز 18گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :