فلوٹیلاتلافی کے لیے ترکی اوراسرائیل کے درمیان معاہدے کی تیاری، اسرائیل کی جانب سے باضابطہ معاہدے کیلیے حتمی دستاویزات موصول ہو گئی ہیں ،نائب ترک وزیراعظم

بدھ 26 مارچ 2014 14:28

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) ترکی نے کہاہے کہ چار سال قبل غزہ کیلیے امدادی سامان لے جانے والے ترک جہاز فلوٹیلا کو اسرائیل کی طرف سے نقصان پہنچنے کے بدلے میں اسرائیل زرتلافی وصول کرنے کا معاملہ جلد طے ہو جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسرائیل کی جانب سے باضابطہ معاہدے کیلیے حتمی دستاویزات موصول ہو گئی ہیں اس حوالے سے اگلے اتوار کو بلدیاتی انتخابات کے مکمل ہوتے ہی ہم اس کام کی تکمیل کے لیے سرگرم ہو جائیں گے تاکہ معاہدہ حتمی شکل پا جائے،زر تلافی کی ادائیگی کیلیے معاہدے پر ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2013 میں بات چیت شروع ہوئی تھی، اسرائیل اس حوالے سے باضابطہ معافی بھی مانگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان امکانی معاہدے میں امریکی صدر براک اوباما نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :