اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں ، وزیر اعظم نواز شریف ، ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، دیرپا امن اور اقتصادی استحکام کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرچکے ،امن عمل کے نتائج جلد سامنے آ ئینگے ، میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر

بدھ 26 مارچ 2014 14:34

اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا جانتی ہے کبھی ڈرون حملوں کو قبول نہیں کیا ، اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں ، ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا ،ملک میں دیرپا امن اور اقتصادی استحکام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرچکے ہیں ،امن عمل کے نتائج جلد سامنے آ ئیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، کراچی میں آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کو ملکی خودمختاری کے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے ہم نے حملوں کو کبھی قبول نہیں کیا انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی جدو جہد کی ہے اوراسی لیے پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کی تعریف کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے تسلسل سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میری جماعت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقتصادی اشاریے روز بروز بہتر ہورہے ہیں اور ملک کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری شروع ہوچکی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بتدریج قابو پالیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سات سے آٹھ برسوں کے دوران قومی گرڈ میں تقریباً اکیس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک میں دیرپا امن اور اقتصادی استحکام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امن عمل کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے مطلوب ملزموں کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے بارے میں وزیر داخلہ چودھری نثار سے پوچھ لیں