بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، وزارت پانی وبجلی نے موسم گرما میں معاملات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع کر دیں

بدھ 26 مارچ 2014 14:39

بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، وزارت پانی وبجلی نے موسم گرما میں معاملات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع کر دیں،بجلی کی پیداوار8600میگا واٹ جبکہ طلب 11300میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز آئی پی پیز سے 5670میگاواٹ ‘ تھرمل سے 1280اور ہائیڈل سے 1650میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہو سکا جسکے باعث شارٹ فال 2700میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ ذرائع کے مطابق حکومتی اعدادوشمار کے مطابق شارٹ فال 3ہزار کے قریب ہے جسکی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

گزشتہ روزمختلف شہری علاقوں میں 9سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 14سے 17گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے موسم گرما کی آمد کے پیش نظر اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں لوڈ شیڈنگ شیڈول مرتب کرنے اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :