ہیوی مکینیکل کمپلیکس نے تھرمل ، ہائیڈرو پاور پلانٹس اور پیداواری آلات کی تیاری شروع کر دی

بدھ 26 مارچ 2014 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء)ہیوی مکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) نے دنیا کی کئی معروف کمپنیوں کے ساتھ مل کر تھرمل اور ہائیڈرو پاور پلانٹس اور پیداواری آلات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ایم سی کے حکام نے بدھ کو یہاں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ادارے کی ری سٹرکچرنگ کا منصوبہ مئی 2010ء میں منصوبہ بندی کمیشن کو پیش کیا گیا تھا تاکہ حکومتی ادارہ انتہائی ضروری آلات تیار کرنے کے قابل ہو سکے جن میں تیل و گیس کے پراسیسنگ، ہائیڈرو پاور، تھرمل پاور پلانٹس کی تیاری کے ساتھ ساتھ ونڈ ٹربائینز اور ایٹمی پاور پلانٹس کے آلات وغیرہ شامل ہیں۔

منصوبہ میں آئل اینڈ گیس کی ریفائننگ اور مقامی استعمال کیلئے کول گیسیفیکیشن پلانٹس کی تیاری بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ کئی عالمی اداروں کی معاونت سے ملک میں آلات کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔