مصر میں مرسی کے حامیوں کو سزائے مو ت سنا ناظلم کی انتہا ء ہے ،شیخ عقیل الرحمن

جمعرات 27 مارچ 2014 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ مصر میں مرسی کے حامیوں کو سزائے مو ت سنا نا ظلم کی انتہاء ہے ۔ہم اس کی پرزور مذمت کر تے ہیں ۔یورپ اور مغر ب میں جانوروں کے حقو ق بھی محفو ظ ہیں مگر مصر میں انسانو ں کے قتل عام پر پورا یو رپ اور اسلامی ممالک بھی مجر ما نہ خامو شی اختیار کئے ہو ئے ہیں۔

۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کرنا بھی بے سود ہے ہم اللہ سے دست بد دعا ہیں کہ وہ مصرکے فرعون نماظالم حکمرانوں کو تباہ وبر باد کرے اور ان کی حمایت کرنیوالے عر ب کے بادشاہوں کو بھی راہ راست پر لائے کہ مصری کی فو ج نے پہلے ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور اب بے گناہ عوام کے خو ن سے ہو لی کھیل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مصر میں نہتے عوام اپنے حق کی صد ا بلند کر رہے ہیں ۔عوام کو اپنے حق سے طا قت کے بل بو تے پر دستبردارکر واناکھلی دہشت گردی ہے ۔مسلم بادشاہتیں اس سازش میں شر یک ہیں جو کہ اس بر بر یت پرخاموش ہیں ۔انہوں نے دعاکر تے ہو ئے کہا کہ یا اللہ نواز شریف کو بھی حق و سچ کہنے کی تو فیق عطا فرما۔کچھ عر صہ قبل پاکستان میں اس کے ساتھ بھی یہی کھیل کھیلا گیا تھا مگراب وہ اس سب سے بے پر واہ ہو کر مصر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے سلسلے میں خامو ش تما شا ئی بننے ہو ئے ہیں تاکہ عر ب ممالک نا راض نہ ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :